روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں بنگلادیش میں مظاہرے

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں دس ہزار سے زیادہ لوگوں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی جامع مسجد کے سامنے جمع مظاہرین نے اللہ اکبر اور میانمار حکومت مردہ آباد جیسے نعرے لگائے۔اس موقع پر پولیس نے شہر ڈھاکا خاص طور سے میانمار کے سفارت خانے کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

بنگلادیشن کی ایک امدادی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ روہنگیا پناہ گزیں، دوائیں، کھانے پینے کے سامان اور رہنے کے لئے کوئی ٹھکانہ نہ ہونے کے باعث موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پچیس اگست سے شروع ہونے والے تشدد کی نئی لہر کے بعد اب تک چارلاکھ دس ہزار سے زیادہ پناہ گزیں، بنگلادیش پہنچ چکے ہیں جبکہ چھے ہزار سے زیادہ مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful