تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

زلمی کے ہاتھوں قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 29ویں میچ میں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے 28ویں میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی جبکہ قلندرز کی کپتانی کے فرائض برینڈین میکلوم نے ادا کیے۔
لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور آن ٹن ڈیوچچ نے کیا، میکولم الیون کی پہلی وکٹ 19 کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں 40 پر میکولم، 95 پر آغا سلمان اور 119 پر ڈیوچچ آؤٹ ہوئے۔
میکولم الیون نے مقررہ 20 اوورز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پشاورزلمی کو 173رنزکا ہدف دیا، ڈیوچچ 42 گیندوں پر 70 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ حسن علی 2 وکٹیں حاصل کر کے سرفہرست رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کامران اکمل اور رکی ویسلز میدان میں اترے اور 20 کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں 61 کے مجموعی اسکور پر ڈیوائن اسمتھ پویلین روانہ ہوئے۔
محمد حفیظ اور کامران اکمل نے 87 رنز کی شاندار شراکت داری کر کے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد پشاورزلمی نےپلےآف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا
کامران اکمل نے61 گیندوں پر 7چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 107رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی اور پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی پہلی سنچری اپنے نام کی، پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بھی اکمل نے ہی 100 رنز بنائے تھے۔
پلے آف تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں میں اسلام آبادیونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی کی ٹیمیں شامل ہیں چوتھی ٹیم کا فیصلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے بعد ہوگا

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful