زینب کیس کے تیز تر فیصلے پر ماہرین قانون کا اطمینان

اسلام آباد: قانونی ماہرین نے زینب کیس کے تیز تر فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ قصورمیں معصوم بچی زینب کے قتل کیس میں4مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم عمران نے 15روزمیں سزا کے خلاف اپیل دائرنہ کی تو سزا حتمی صورت اختیار کرلے گی تاہم انسداد دہشتگردی کی عدالت ہائیکورٹ سے فیصلے کی توثیق کیلیے ریفرنس عدالت عالیہ کو بھجوائے گی، ہائیکورٹ اس ریفرنس کا جائزہ لے کر سزا کی توثیق (کنفرمیشن) کرے گی جس کے بعد ملزم کو پھانسی دی جائے گی۔ روزنامہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے حشمت حبیب ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملزم کی طرف سے اپیل دائر کیا جانا ضروری نہیں جب کہ ماتحت عدالت کی طرف سے بھجوائے گئے ریفرنس کی حیثیت بھی ایک اپیل کی ہی ہوتی ہے جو منجانب عدالت ہوتی ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful