سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان کی پاکستانی شناختی کارڈ واپس کرنے کی دھمکی

سید مہدی شاہ کیجانب سے پاکستانی شناختی کارڈ واپس کرنے اور پیپلز پارٹی چھوڑنے کی دھمکی
اسلام آباد پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلٰی جی بی نے کہا ہے کہ کہا کہ جب آزاد کشمیر کو سیٹ اپ دیا جا رہا تھا تو ہم سے کوئی رائے نہیں مانگی گئی اور ہم سے پوچھے بغیر اس علاقے کو سیٹ آپ دیا گیا۔
سابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق سے یکسر محروم رکھنا ناانصافی اور ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے اجلاس میں اعلان کیا کہ اگر 2018ء کے الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت نے اقتدار میں آکر آئینی صوبہ نہ بنایا تو وہ پیپلز پارٹی اور سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں پاکستانی شناختی کارڈ اور کرنسی بھی واپس کر دیں گے، اب مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آزاد کشمیر کو سیٹ اپ دیا جا رہا تھا تو ہم سے کوئی رائے نہیں مانگی گئی اور ہم سے پوچھے بغیر اس علاقے کو سیٹ اپ دیا گیا۔ اب ہمیں آئینی صوبہ دینے کے لئے اجلاس آزاد کشمیر میں بلایا جا رہا ہے۔ بتایا جائے کہ جی بی کے آئینی حقوق کے مسئلے پر اجلاس آزاد کشمیر میں منعقد کیوں کیا جا رہا ہے۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ آئینی حقوق کے لئے پورے خطے کو جام کر دیں گے۔ ایسا الائنس بنائیں گے کہ سب دنگ رہ جائیں گے۔ کتنی ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ چن چن کر چوروں کو گلگت بلتستان میں بھیجا جا رہا ہے اور وسائل کو بے رحمانہ طریقے سے لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں خیرات نہیں آئینی حقوق چاہیں۔ آئینی صوبہ نہ دیا گیا تو صورت حال کی ذمہ دار وفاقی جماعتیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی حب الوطنی پر شک کیا جا رہا ہے۔ ہمارا بچہ بچہ آئینی صوبہ مانگ رہا ہے، اب کسی کی مجال نہیں کہ وہ آئینی صوبہ بنانے سے روکے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful