سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث بیشتر دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے جب کہ سانحے میں ملوث بیشتر دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں ان کی اہلیہ بھی شریک تھیں، اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ لواحقین سے گفتگو میں پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے، پوری قوم اور مسلح افواج شہدا ء کے ساتھ ہے اور اس سانحہ کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کوئی مذہب اور معاشرہ بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، بچوں کی المناک موت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث بیشتر دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا گیا ہے جب کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful