تازہ ترین

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹرمائنڈ رانا ثناء اللہ تھے!پولیس نے منہ کھول دیا۔۔ لرزہ خیز انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ رانا ثناء اللہ تھے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس جلد کھلنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔۔رانا ثناء اللہ کے خلاف ماڈل ٹاؤن کیس جلد کھلنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ رانا ثناء اللہ تھے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت اعظم سلیمان ہوم سیکرٹری تھے۔سیکرٹری داخلہ کی مخالفت کے باوجود رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاؤن میں آپریشن کا حکم دیا تھا۔اور اب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں رانا ثناء اللہ کے خلاف خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور اب جلد ہی ان کے خلاف کیس کھلنے کا امکان ہے۔خیال رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14افراد شہید جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے طاہرالقادری کوفون کیا تھا اور ان کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلانے کا عزم کیا تھا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو فوری طور ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹیلیفون آیا تھا۔ انہوں نے شہدائے ماڈل ٹان کے ورثا کو انصاف دلوانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ

قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا چاہیے۔ طاہرالقادری نے بتایا کہ اس حوالے سے چودھری پرویز الہی،،، عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات ہوئی یہ سب لوگ اول روز سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف دلوانے کی جدوجہد میں ساتھ ہیں۔۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس افسران کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful