سانحہ کوئٹہ؛ آرمی چیف کے بعد وزیراعظم بھی کوئٹہ پہنچ گئے

اسلام آباد: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے کوئٹہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف بھی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے کوئٹہ پہنچ گئے۔

 سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے سول اسپتال اور بلوچستان ہائیکورٹ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف بھی آج ہونے والی طے شدہ ملاقاتیں اور دیگر مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے کوئٹہ پہنچ گئے جن کے ہمراہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ، وزیراطلاعات پرویز رشید اور دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کریں گے جس کے بعد گورنر ہاؤس میں اعلی سطح کا اجلاس بھی ہوگا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واقعے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے بعد چند اہم اعلانات بھی متوقع ہیں اور گورنر ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful