سا نحہ تیز گام کے بعد عمران خان کی کہی ہو ئی ما ضی کی با تیں وائر ل ہو گئیں

رحیم یار خان کے قریب ٹرین میں آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد وزیر اعظم کی ماضی میں کی گئی باتیں وائرل

کراچی(نیوز ڈیسک ) رحیم یار خان کے قریب ٹرین میں آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ماضی میں اس حوالے سے کی گئی باتیں ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کے 3 ڈبوں میں آگ لگنے سے 73 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس واقعے میں غلطی ریلوے کی نہیں بلکہ مسافروں کی ہے۔ ٹرین میں سلنڈر کیسے لے کر پہنچے،

اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ سلنڈر پھٹنے سے نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رونما ہوا ہے جب کہ واقعے کے وقت ٹرین روکنے والی زنجیر بھی خراب تھی۔اس ساری صورت حال میں وزیراعظم عمران خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، یہ وڈیو اس وقت کی ہے جب وہ اپوزیشن میں تھے اور نواز شریف وزیراعظم تھے، اس وقت ریلوے کی وزارت خواجہ سعد رفیق کے ذمہ تھی، اپنی وڈیو میں عمران خان نے کہا تھا کہ کسی بھی ملک میں ٹرین حادثہ ہوتا ہے تو اس ملک کا وزیر ریلوے سب سے پہلے استعفیٰ دیتا ہے کیونکہ جب تک وہ استعفی نہ دے، اس کی نگرانی میں صحیح تحقیقات نہیں ہوسکتی اور یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا۔

About وائس آف مسلم

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔