سبحان اللہ! مسلمانوں نے امریکہ میں رواداری کی نئی تاریخ رقم کردی، غیر مسلموں کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

واشنگٹن :  امریکہ میں سیاہ فام افریقیوں کے خلاف نسل پرستی کے بد ترین جرائم کی حالیہ لہر کے دوران سیاہ فام آبادی کے متعدد چرچ جلا دئیے گئے۔ ریاست جنوبی کیرولائنا کے چرچ میں 9 بے گناہوں کو نسلی تعصب کی بناء پر ہلاک کر دیا گیا، جس کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی سیاہ فام آبادی کے چرچوں کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد کو جلا دیا گیا۔ جب ایک طرف امریکا کے شدت پسند نسل پرست نفرت کا پرچار کر رہے ہیں تو دوسری طرف مقامی مسلمانوں نے برداشت اور رواداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جلائے گئے چرچوں کی بحالی کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔
مسلم چیرٹی تنظیموں نے جلائے گئے چرچوں کی تعمیر نو کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کا کام شروع کیا اور اب تک 20 ہزار ڈالر (تقریباً 20 لاکھ پاکستانی روپے) سے زائد رقم اکٹھی کی جا چکی ہے۔ مسلم چیرٹی تنظیموں کی طرف سے فنڈ ریزنگ پیج پر جاری کئے جانے والے پیغام میں کہا گیا، ’’تمام عبادت خانے سلامتی کی جگہیں ہیں، ایسی جگہ جہاں سب کو محفوظ ہونا چاہئیے، ایسی جگہ کہ جہاں دنیا کے ناقابل برداشت ہو جانے پر ہم پناہ لے سکیں۔ ہم آپ سے ان چرچوں کی تعمیر نو کے کام میں شامل ہونے کو کہتے ہیں۔ مسلمان ہونے کے ناطے ہم کمزوروں کی حفاظت کرنے اور اپنی اپنی زبانوں میں خدا کا نام لینے والوں کی عزت کرنے کی اہمیت جانتے ہیں۔‘‘
مسلم تنظیموں کی فراخ دلی پر نہ صرف مقامی سیاہ فام عیسائی آبادی کی طرف سے مسلم کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے بلکہ امریکی معاشرے کے تمام حلقوں کی طرف سے اسے مسلمانوں کا بڑا پن قرار دیا گیا ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful