’ سرفراز احمد ایک وہمی کپتان ہیں‘

اسلام آباد: قومی ٹیم کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ سرفراز احمد ایک وہمی کپتان ہیں۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ کے دوران پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں، کپتان سمیت کچھ کھلاڑی ایک جگہ بیٹھے تھے اور ہم دوسری جگہ اس دوران بابراعظم اور حارث سہیل کی بہترین شراکت داری قائم ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب بابر 99 پر پہنچا تو ہم اپنی جگہ سے اٹھ کر سرفراز کے پاس آ کر بیٹھ گئے اتنے میں اس نے دو اوورز میں بغیر کوئی رن بنائے کھیلے جس پر کپتان نے شور مچانا شروع کر دیا کہ تم نے جگہ کیوں تبدیل کی۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اس دوران انکشاف کیا کہ موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے کرکٹ کریئرکے دوران اس طرح وہم رکھتے تھے۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ قومی ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑی خوب کھاتے ہیں تاہم ٹریننگ بھی بھرپور کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی نیا کھلاڑی ٹیم میں آتا ہے تو ہم اسے بھرپور اعتماد دیتے ہیں۔

افغانستان کے خلاف عالمی کپ میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راشد خان اس وقت بہترین گیند بازی کر رہے تھے، مگر میں نے ٹھان لی تھی کہ اس پر جارحانہ بلے بازی کرنی ہے۔

About وائس آف مسلم

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔