”سرفراز پاکستان کا پہلا کپتان بن گیا جس نے۔۔۔“ سری لنکا کیخلاف شاندار کارکردگی نے سرفراز کی ”دنیا“ ہی بدل دی، ایسا ریکارڈ قائم کر دیا جو آج تک پاکستان کا کوئی کپتان نہ کر سکا

کارڈیف ( ویب ڈیسک ) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے اہم میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے عمدہ اننگز کھیل کر جہاں پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلائی وہیں چیمپینز ٹرافی میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بھی بن گئے ہیں۔

سرفراز احمد نے انتہائی مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 199 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا اور اس طرح وہ چیمپینز ٹرافی میں یہ ایوارڈ وصول کرنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کپتان آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful