تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سعودیوں ، اماراتیوں اور اردنیوں کے ہاتھ بحرینیوں کے خون سے رنگین ہیں

بحرین ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بحرینی آپوزیشن کے ٹی وی چینل ’’اللؤلؤہ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دنوں شیخ عیسی قاسم کے گھر پر ہونیوالے حملے میں سعودی، اماراتی اور اردنی فورسز شامل تھی، خبر رساں ادارے وائس آف مسلم کے مطابق بحرینی آپوزیشن کے ٹی وی چینل ’’اللؤلؤہ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دنوں شیخ عیسی قاسم کے گھر پر ہونیوالے حملے میں سعودی، اماراتی اور اردنی فورسز شامل تھی۔

اس حوالے سے ’’اللؤلؤہ‘‘ ٹی وی پر بحرینی آپوزیشن کے رہنما ضیاء البحرانی کا انٹرویو شائع کیاہےجس میں انہوں نے کہا کہ ان تینوں ممالک کا بحرینی عوام اور شیخ عیسی قاسم کیخلاف ہونیوالی بربریت میں ملوث ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ نے ہی اس کارروائی کی اجازت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی افواج کی مدد حاصل کرنے سے آل خلیفہ کی بحرینی عوام کے آگے کمزوری ثابت ہوتی ہے اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آل خلیفہ بیرونی طاقتوں کی ماتحت ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ بحرین میں حکمران خاندان تخت منامہ کی حفاظت کیلئے غیر ملکی فورسز کی خدمات حاصل کرتا رہتا ہے۔ جو بے دردی سے بحرینی عوام کے قتل و غارت گری میں کئی سالوں سے مصروف ہیں۔

بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ ایک ایسے بے حس،بے شرم اور ظالم حکمران  بن چکے ہیں جو اپنے ہی عوام کی بیرونی طاقتوں کے ذریعے نسل کشی کر رہے ہیں۔

بحرین میں غیر ملکی فورسز کی سیاہ کاریاں محض 3 ممالک کی فورسز پر مشتمل نہیں  بلکہ کرائے کہ ان قاتلوں میں سعودی عرب، امارات اور اردن کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، ملائیشیا، فلپائن، انڈونیشیا اور دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔

بحرینی نظام میں انتی بھی سقط نہیں کہ وہ اپنی حفاظت کر سکے تو پھر عوام اور ملک کی حفاظت کیسے کر سکتا ہے؟ کرائے کے قاتلوں پر اعتماد بحرینی نظام کا متعدد سالوں سے وطیرہ بن چکا ہے، مگر یہ طریقہ بھی ناکام ہو چکا ہے۔ جس کا ثبوت بحرینیوں کی ہنور جاری جدوجہد ہے، بحرینی عوام آل خلیفہ کئی تمام غلاظتوں کی عادی بن چکی ہے اور غیر ملکی کرائے کے قاتلوں کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful