تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سعودی جنرل کا برطانیہ میں انڈوں سے استقبال ، برطانیہ کی معذرت

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) لندن میں سعودی جنرل پرانڈے کے ناکام حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت نے باضابطہ طور پر سعودی حکومت سے معذرت کرلی۔یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ کی قیادت کرنے والے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے خلیجی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل احمد اسیری پر گزشتہ ہفتے لندن میں انڈے سے حملہ کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ نے سعودی عرب کی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ برطانوی حکومت نے جنرل احمد اسیری پر انڈے کے ناکام حملے پر باقاعدہ معذرت کرلی۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلیمان سے رابطہ کرکے معذرت کی۔

دوسری جانب نشریاتی ادارے ’مڈل ایسٹ آئی‘ ادارے نے ایک وڈیو جاری کی ہے، جس میں قیام امن کے لیے کام کرنے والے کارکنان جنرل احمد اسیری پرحملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی جنرل کے دورے کے دوران کارکنان نعرے بازی کر رہے ہیں، جب کہ ایک کارکن جنرل احمد اسیری کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم سعودی جنرل کارکن کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کمرے میں داخل ہوجاتے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی جنرل پر پیچھے سے انڈہ اس وقت پھینکا گیا، جب وہ اندر کمرے میں داخل ہوچکے تھے۔

خیال رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں خلیج ممالک کا فوجی اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف گزشتہ 2 سال سے جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ میں ہزاروں عام شہری ہلاک جب کہ لاکھوں افراد بے گھرہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد نے مارچ 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔اس عرب اتحاد کو امریکا اور برطانیہ کی بھی حمایت حاصل ہے اور اس میں 9 عرب ممالک شامل ہیں اور انہوں نے فضائی کارروائیوں کے ذریعے حوثی باغیوں کو جنوبی یمن سے دور ہونے پر مجبور کردیا ہے تاہم اتحادی فوج کو اب بھی باغیوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful