سعودی عرب سمیت 5 ممالک کا قطر سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ : پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے کہا ہے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فوری طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی قطر مسئلے پر فی الحال کچھ کہا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب سمیت 4عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد قطر کے ساتھ روابط منقطع کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر قطر کے معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو ہم باضابطہ بیان جاری کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات اور زمینی، فضائی اور سمندری روابط منقطع کرلئے ہیں۔(م۔ش۔ع)

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.