سعودی عرب سے اقوام متحدہ کا انوکھا مطالبہ

رای الیوم ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے بدھ کے روز کہا کہ بان کی مون نے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، شیخ نمر کی پھانسی کی سزا کا فیصلہ سنائے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس ممتاز عالم دین کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
دوجاریک نے کہا کہ شیخ نمر کی پھانسی کی سزا کے فیصلے پر روک لگانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر اپیلیں کی گئیں اس کے باوجود ان کی پھانسی کی سزا کا حکم سعودی عرب کی عدالت کی جانب سے صادر کردیا گیا تاہم اقوام متحدہ اس فیصلے کی مخالف ہے-
واضح رہے کہ سعودی عرب کی اعلی عدالت نے اتوار کو ممتاز عالم دین شیخ باقر النمر کی سزائے موت کی توثیق کرتے ہوئے فیصلہ وزارت داخلہ اور شاہی دیوان کے پاس بھیج دیا ہے۔
سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ شیخ باقر النمر پر جولائی دو ہزار بارہ میں قاتلانہ حملہ کیا تھا اور پھر زخمی حالت میں انہیں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ریاض کی ایک عدالت نے گذشتہ برس انہیں ملک میں امن و سلامتی کی صورتحال خراب کرنے اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے جیسے بے بنیاد الزامات کے تحت پھانسی کی ‎سزا سنائی تھی –
آیت اللہ شیخ باقر النمر سعودی عرب کے عوام کے حقوق کی بازیابی کے لیے انتہائی سرگرم رہے ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful