سعودی عرب میں پی آئی اے کو جرمانہ

کراچی: قومی ایئرلائن سے تعلق رکھنے والے باکمال لوگ آئے دن کوئی نا کوئی ایسا کارنامہ سر انجام دیتے رہتے ہیں جس سے وطن عزیز کی عزت میں اضافے کے بجائے اس کی ناموس خاک میں ملتی ہے ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملے کے متعلقہ حکام لاکھوں روپے تنخواہ لینے کے باوجود سعودی عرب میں اپنے عملے کی آمدورفت کی تجدید کرانا ہی بھول گئے اور نتیجے میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

گزشتہ رات  قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 759 لاہورسے جدہ پہنچی تو طیارے کے عملے کو پتہ چلا کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے ان کی آمد ورفت کی اجازت کی تجدید ہی نہیں کرائی، سعودی حکام نے قانون کے مطابق عملے کو روک لیا جس پر قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے نا صرف سعودی حکام سے تحریری طور پر معذرت کی بلکہ فی کس 3 ہزار ریال جرمانہ بھی ادا کیا۔ جس کے بعد ہی باکمال لوگوں کو ہوٹل جانے کی اجازت ملی۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ ضرور پیش آیا تھا تاہم معاملات خوش اسلوبی سے حل کرلیے گئے ہیں، اس واقعے کا عمرہ آپریشن پراثرنہیں پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ ایسے آپریشنل معاملات کے ذمہ دار جی ایم سینٹرل کنٹرول کی ہوتی ہے جس کی سیٹ کئی ہفتوں سے خالی ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful