سعودی عرب نے مزید 100 پاکستانیوں کو نکال دیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی 5 مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد واپس آنیوالے تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ ایف آئی اے کے مطابق بے دخل کئے گئے تمام پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر وطن واپس بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب سیکڑوں پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بدر کر چکا ہے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful