سعودی عرب کیلئے پروازیں بند ہونے پر سیکڑوں پاکستانی زائرین قطر میں پھنس گئے

دوحہ ( نیوز ڈیسک ) قطر کی پروازوں کیلئے سعودی سرحدیں بند ہونے کے باعث قطر ایئرویز سے عمرے پر جانے والے سیکڑوں پاکستانی معتمرین دوحہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔ پاکستانی زائرین کو دوحہ ائرپورٹ سے جدہ اور مدینہ روانہ ہونا تھا تاہم پرواز کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ کئی گھنٹوں سے ائرپورٹ پر محصور ہیں۔ مسافروں میں بزرگ مرد وخواتین بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے حکام جدہ اور مدینے کی پروازوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کررہے۔

پی آئی اے کے سی ای او نیئرحیات نے محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز قطر روانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایئر لائن انتظامیہ کو سفارتی سطح پر رابطوں کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ  نے بھی کہا ہے کہ قطر میں پاکستانی سفارتخانہ قطر ایئر ویز اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے ۔سفارتخانے کو عمرہ زائرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوحہ ائر پورٹ پر پھنسنے والے پاکستانی مسافروں میں سے 15 کا تعلق حیدر آباد سے جب کہ باقی مسافر ملک کے دیگر شہروں کے رہنے والے ہیں۔ سابق صدرآصف زرداری نے قطرمیں پاکستانیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ ترجیحی بنیاد پر اہل وطن کی وطن واپسی یقینی بنایا جائے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful