سعودی عسکری اتحاد ایران کیخلاف بنایا گیا ہے، احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دینا ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہوگی

لاہور ( نیوز ڈیسک ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ٹاؤن شپ لاہور میں حاجی رانا شرافت علی قادری کی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا بس چلے تو نوٹوں پر بھی اپنی تصویر چھاپ دیں، اسحاق ڈار آئی ایم ایف کا سہولت کار ہے، احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دینا ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہوگی، صدر ممنوں کو تنخواہ میں 6 لاکھ روپے اضافہ مبارک ہو، نون لیگ نے ملک کا سیاسی و جمہوری کلچر تباہ کر دیا ہے، بھارت پاکستان سے تصادم کیلئے کشمیر کے حالات خراب کر رہا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلم فوجی اتحاد کے ٹی او آرز واضح نہیں، سعودی عسکری اتحاد ایران کیخلاف بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ریاستی طاقت کا اندھا استعمال کر رہا ہے، حریت قائد کی نظربندی ظالمانہ عمل ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی ضمیر سویا ہوا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کیلئے دیگ اٹھا لی ہے، غیر ملکی قرضے لیکر سارا ملک عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھا جا رہا ہے، غیر ملکی قرضے عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتے ہیں۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful