سماجی کارکن نگہت داد گلوبل لیڈرز فہرست میں شامل

پاکستان میں ڈیجیٹل حقوق کے لیے کوشاں، سماجی کارکن، آن لائن تحفظ کے لیے خدمات سر انجام دینے والی اور معروف وکیل نگہت داد کو عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے اپنی سالانہ ینگ گلوبل لیڈرز (وائے، جی ایل) فہرست میں شامل کرلیا۔

عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے ہر سال شائع کی جانے والی ینگ گلوبل لیڈرز فہرست میں دنیا بھر سے 100 ایسے افراد کو شامل کیا جاتا ہے، جنہوں نے حکومتی اداروں، صنعت، سماجی کاموں اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہوتی ہیں۔

ینگ گلوبل لیڈرز 2018 کی فہرست میں جنوبی ایشیاء سے پاکستان اور بھارت کے علاوہ صرف افغانستان کو شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل حقوق کی علمبردار 37 سالہ نگہت داد جب کہ بھارت کی جانب سے اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت مجموعی طور پر 7 افراد کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ افغانستان کی جانب سے بھی امریکا میں تعینات امریکا کے سفیر حمداللہ محب کو شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں سب سے زیادہ لوگ امریکا کے شامل کیے گئے ہیں، جن کی تعداد 15 سے زائد ہے، جب کہ دوسرے نمبر پر چین ہے، جہاں سے بھی 10 سے زائد افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful