سندھ اسمبلی پرافسوس ناک حملہ کیاگیا، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی پرافسوس ناک حملہ کیاگیا ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی کا عہدہ نہیں ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ اسمبلی پہلی اسمبلی ہے جس نے پاکستان کی قرارداد منظور کی، اس وقت کی اسمبلی میں بھی آغا سراج درانی کے رشتے دار تھے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوبغیر کسی ثبوت اسلام آباد سے گرفتار کیا، گرفتاری کے بعد ثبوت تلاش کیے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنایا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں،کسی بھی جمہوریت اور معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال نہ کیا جائے ، نیب کا قانون کالا قانون ہے بے نظیر شہید نے کہا تھا یہ قانون ختم کرنا ہے ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.