سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں دو کروڑ 85 ہزار سے زائد اور سندھ کے آٹھ اضلاع میں 46 لاکھ 18 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پولنگ کا عمل صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا تاہم مقامی میڈیا کے مطابق بعض پولنگ سٹیشنز پر مختلف وجوہات کی بنا پر پولنگ کے عمل روک دیا گیا ہے۔

دونوں صوبوں کے انتخابی اضلاع میں پولنگ کے روز تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

دونوں صوبوں میں ووٹرز کو 3 بیلٹ پیپرز ملیں گے۔ پنجاب میں کونسلر کے لیے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے بیلٹ پیپر کا رنگ نیلا رکھا گیا ہے جب کہ سندھ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے سبز بیلٹ پیپرز ہوں گے۔

ووٹرز کو اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ لانا لازمی ہوگا تاہم زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، پولیس، رینجرز کے دستے سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful