سٹار فٹبالر رونالڈینو سمیت 8کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے، آرمی چیف سے ملاقات بھی کریں گے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور دنیا کو امن کا پیغام دینے کیلئے برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈینو اور روبرٹو کارلوس سمیت 8فٹبالر اسلام آباد پہنچ گئے ۔اس موقع پر بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ جیو نیوز کے مطابق مشہور فٹبالر رونالڈینواور روبرٹوکالوس، رائن گگز، رابرٹ پائرز، فرانسس نکلولس اینلکا، جارج بوٹنگ، ڈیوڈ جیمز پر مشتمل 8انٹرنیشنل آئیکون کھلاڑی خصوصی طیارے کے ذریعے  پاکستان پہنچ گئے ہیں جو کراچی اور لاہور میں دو نمائشی میچز کھیلیں گے اور دنیا کو امن کا پیغام دیں گے۔کھلاڑی کچھ گھنٹے قیام کے بعد کراچی پہنچیں گے,بین الاقوامی فٹبالرزآج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات بھی  کریں گے۔
کھلاڑی خصوصی طیارے سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچے ہیں، پہلا میچ آج کراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہوگا۔
یہ میچز سیون اے سائیڈ ہیں، ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جبکہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔فٹبالرز کے پاکستان آنے کا مقصد دہشتگردی کو شکست دینا اور دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے ۔پاکستان کے دورے پر آئے بین الاقوامی کھلاڑی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔فٹبالرز میں برازیل کے رونالڈینو ، برطانیہ کے رائن گگز ، برازیل کے رابرٹو کارلوس، فرانس کے نکولس اینلکا، پرتگال سے تعلق رکھنے والے لوئس بو آمورٹے ، انگلینڈ کے ڈیوڈ جیمز ، فرانس کے رابرٹ پیرز اور ہالینڈ کے کھلاٹی جارج بوٹینگ شامل ہیں۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful