تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سیاسی جماعت کے سربراہ کو ہری پورداخل ہونے سے روک دیا

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے ہری پور داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے ایک خصوصی لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین کے خیبرپختونخوا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس لئے علامہ ناصر عباس ہری پور داخل نہیں ہو سکتے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے پولیس سے استفسار کیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر انہیں دکھایا جائے جس پر مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس لیٹر تو نہیں ہے، البتہ انہیں یہی آڈر ملا ہے کہ آپ صوبے خیبرپختونخواہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان نے خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ہری پور جانے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کالعدم جماعتوں کے ہاتھوں ہماری نسل کشی روکنے میں مکمل ناکام اور ملت تشیع کیخلاف سازشوں میں آگے نظر آتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت تشیع پاکستان کے لیڈر اور اتحاد امت کے داعی ہیں، تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہی اس کے لئے تنہائی کا باعث بنے گا، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کے پی کے میں کھلی آزادی اور امن پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، کے پی کے حکومت کے خلاف ملت جعفریہ ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ہری پور میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرنا تھا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کا سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس اور سید ناصر شیرازی کو ٹیلیفون
ہری پور میں کے پی کے پولیس کے رویے پر معذرت
واقعہ کی تحیقات اور ذمہ داروں کے خلاف نوٹس لینے کی یقین دہانی
تحریک انصاف کی اعلی قیادت اور کارکنان علامہ راجہ ناصر کی عزت اور ان کی قومی امور میں کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.شاہ محمود قریشی

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful