سیاسی مداخلت وزیر خارجہ جواد ظریف کا استعفیٰ

ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ جواد ظریف کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا — فوٹو: اے پی

ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ جواد ظریف کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا — فوٹو: اے پی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں وزیر خارجہ کی ذمے داریاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

جواد ظریف نے انسٹا گرام پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ ایران کے سفارتخانوں سے بڑی تعداد میں استعفے موصول ہو سکتے ہیں اور روحانی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ وزیر خارجہ کا استعفیٰ منظور نہ کریں۔

حسن روحانی نے جواد ظریف کو لکھے گئے خط میں کہا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ کا استعفیٰ ملک کے مفاد میں نہیں، اس لیے اسے منظور نہیں کیا جا رہا۔

ایران کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق روحانی نے کہا کہ اس اسلامک ریپبلک کے مغرب کے ساتھ مفاہمت کے عوامی چہرے کا منظر عام سے جانا اس کے اپنے بہترین مفادات کے خلاف ہو گا۔

استعفے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف نے شکایت کی تھی کہ سیاسی مداخلت سے وزارت خارجہ کا کام متاثر ہو رہا ہے اور امید ظاہر کی تھی کہ مذکورہ وزارت اپنا وقار بحال کر سکے گی۔

جواد ظریف کے استعفے کے بعد معاملہ اس وقت پیچیدہ ہو گیا تھا جب شام کے صدر بشار الاسد کے دورہ ایران کے موقع پر انہیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا تھا۔

البتہ روحانی کی جانب سے استعفیٰ منظور کیے جانے کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ واپس سنبھالا اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful