سیالکوٹ سیکٹر: ورکنگ باؤنڈری پر شیلنگ، چھ شہری شہید

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جمعے کو سیالکوٹ سیکٹر کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ میں چھ عام شہری شہید ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور مارٹر گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں چھ افراد شہید اور 46 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

آیی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور کارروائی کی ہے۔

بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے کی گئی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں چار واہ سیکٹر کے دیہات سچیت گڑھ، کندن پور اور دھمالہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

شدید زخمی ہونے والے 46 عام شہریوں میں سے 22 خواتین ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی 70 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں اور ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر امن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ فائر بندی کے سنہ 2003 کے سمجھوتے پر عمل کیا جائے۔

بھارت میں نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے اور حال ہی میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور بات چیت دوبارہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful