سیدھی سیدھی امریکہ کو وارننگ

 دہشت گردی کی آڑ میں کسی دشمن نے کوئی بھی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو چاہے تو وہ کتنا ہی بڑا اور زور آور کیوں نہ ہو اسکو خمیازہ بھگتنا پڑے گا” ۔۔ سپاہ لار قمر جاوید باجوہ

یہ سیدھی سیدھی امریکہ کو وارننگ ہے!

جنرل موصوف کے بارے میں پہلے ہی امریکہ میں چے مگویاں جاری ہیں کہ اس نے ابھی تک امریکہ کا دورہ کیوں نہیں کیا اور اس نے امریکی امداد لینے سے انکار کیوں کیا ہے۔ 

پاکستانی سپاہ سالار سے جی ایچ کیو میں ملاقات کرنے والے امریکن سینٹ کے بعض اراکین کو یہ بھی شکایت رہی کہ “جنرل باجوہ نے ہمیں زیادہ سنجیدہ نہیں لیا اور کئی باتوں کا جواب محض طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ دیا”

ویسے کیا واقعی پاکستان امریکہ کی کسی مہم جوئی کا جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے؟؟

میں نے کچھ دن پہلے عرض کی تھی کہ پاکستان کے تیمور اور ٹیپو مزائلز واشنگٹن ڈی سی، نیویارک اور پینٹاگان سمیت امریکہ کی کسی بھی سٹیٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان پاکستانی میزائلز کی ویکیپیڈیا پر موجود رینج کو آپ نظر انداز کر دیں۔

امریکہ کے حوالے سے پاک فوج کی ایک اور غیر اعلانیہ پالیسی بھی ہے ۔۔۔۔ 🙂

کہ اگر کبھی امریکہ نے پاکستان کے خلاف باقاعدہ جنگ چھیڑی تو پاک فوج سب سے پہلے پوری قوت سے اسرائیل پر حملہ کرے گی۔ امریکن معیشت، میڈیا اور پالیسیز پر اصل کنٹرول اسرائیل کا ہی ہے۔ اسرائیل امریکہ کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔

اس خطے میں موجود امریکن اڈوں میں موجود لاکھوں امریکنز، خلیج میں موجود امریکن بحری بیڑے اور خلیج سے اسرائیل اور یورپ جانے والی تیل کی سپلائز بھی پاکستانی میزائلز کی زد پر ہیں۔

کچھ دن پہلے مشہور روسی دفاعی تجزیہ نگار جیک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ” پاکستان ایک خطرناک ملٹری قوت رکھتا ہے۔ اگر آپ پوری دنیا کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تو آپ پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کیجیے۔ جس کے بعد آپ شمالی کوریا کو بھول جائنگے” ۔۔۔۔

امریکہ تلملا کیوں رہا ہے؟

امریکی دفاعی تجزیہ نگار ڈیوڈ ایگنیٹس کے مطابق ” امریکی سی آئی اے اور پاکستانی آئی ایس آئی کے اتحاد کی مثال ایسی ہی ہے جیسے شیشے کی بوتل میں دو بچھو بند کر دئیے جائیں۔ وہ ہمیشہ ایک دوسرے کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے۔ یہی ان دونوں ایجنسیوں کے درمیان ہو رہا ہے” ۔۔

اس نے اپنی کتاب “بلڈ منی” میں سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے درمیان جاری جنگ پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ مسٹر اگنیٹس کا خیال کہ باؤجود کم ترین وسائل کے آئی ایس آئی یہ جنگ جیت رہی ہے۔
حالانکہ امریکنز کو انڈین را اور افغان این ڈی سی کی خدمات بھی حاصل ہیں۔

اسی لیے امریکہ جنگ پر آمادہ ہوچکا ہے۔

آآج تک امریکہ نے دنیا بھر میں جنگیں لڑیں ہیں اور اسکی اپنی عوام دور بیٹھ کر سکون سے تماشا دیکھتی رہی۔ لیکن اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو ان شاءاللہ امریکی عوام اور خواص براہ راست اس جنگ کا مزہ چکھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!!!!!!

تحریر شاہدخان

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful