سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف بیانات دینے والے سن لیں… آرمی چیف بھی بول پڑے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا ہے اور بعض حلقوں کی جانب سے بیانات اور تجزیے قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس جنرل ہیڈکواٹر ز(جی ایچ کیو) میں ہوا۔اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر راولپنڈی اور عسکری ویادت نے شرکت کی۔اجلاس میں دہشتگردوں کے سہولتکاروں کیخلاف بھر پور آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آرمی چیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصدکے حصول کیلئے انتہائی اہم ہے۔اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ٓاپریشن ضرب عضب متاثر ہو رہا ہے۔ جبکہ پاک فوج طویل عرصے سے دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ سکیورٹی صوتحال بہتر ہونے کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔دہشتگردی کےخاتمے کیلئے کی گئی کوششوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ اپنے اختتام کے قریب ہےلیکن بعض حلقوں کی جانب سے بیانات اور تجزیے قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں عوام ،سکیورٹی فورسز اور دوسرے اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful