سیکیورٹی سسٹم لازمی قرار، منتظمین پریشان، نام نہاد رفاعی ادارے فنڈ بٹورنے لگے

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں واقع تمام امام بارگاہوں کے منتظمین کو عشرہ محرم کے دوران مجالس و جلوس کا شیڈول، علماء کرام کے ذاتی محافظوں کا ڈیٹا، داخلی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں اور میٹل ڈیٹیکٹر مشین سمیت سیکیورٹی کے لئے رضا کاروں کی تفصیلات متعلقہ تھانوں میں پیش کرنے سے متعلق تیرہ نکاتی احکامات پر مشتمل مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ میں امام بارگاہوں کے منتظمین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ امام بارگاہوں کے داخلی دروازوں پر ویڈیو کیمرے، میٹل ڈی ٹیکٹر اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امام بارگاہوں اور مساجد کے منتظمین سیکیورٹی آلات خریدنے سے قاصر ہیں، نام نہاد شیعہ سیفٹی کا دعویٰ کرنے والے رفاعی ادارے بھی بیرون ملک مخیر حضرات اور اداروں سے فنڈز حاصل کرنے کے بعد امامبارگاہوں اور مساجد کے منتظمین کو سرخ جھنڈی دکھا رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان اداروں کو حاصل ہونے والے فنڈز کی تفصیل ان کی متعلقہ ویب سائٹس پر جاری کی جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔n00489016-b

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful