سی پیک میں حصہ نہ دیا گیا تو اسے یہاں سے گزرنے نہیں دیا جائے گا : آغا علی رضوی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی اپیل پرپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو نظر کیے جانے پر گلگت میں کل شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ علاقے میں کاروباری مراکز بند رہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم تھا جس کے سبب کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوگئی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ اطلاعاات کے مطابق برسراقتدار پارٹی ن لیگ کے علاوہ تمام وفاق پرست اور قوم پرست تنظیموں نے عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی اور متحدہ وحدت المسلمین بلتستان کے جنرل سکریٹری آغا علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا مرکزی دروازہ ہے مگر سارے فوائد دیگر صوبوں کو دیے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول اس حوالے سے آج تک حکومت کے کسی ذمہ دار کی جانب سے عوام کو مطمئن نہیں کیا گیا۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ نہ دیا گیا تو اسے یہاں سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔

13935004_1212216612157126_6506025858088395233_n

13895485_1127968530594515_773771617943961219_n

gilgit strike

13912782_1127968483927853_3865495808753047351_n

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful