تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شاباش فرزند گلگت بلتستان،پاکستان میں تعلیم اداروں میں پابندی کے باوجود بھی فرزند G-B سائنسدان بن گئے

نیویارک(نیوزڈیسک) گلگت بلتستان کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کو یونیسکو کی گرین کیمسٹری آف لائف گرانٹ 2016 کے لیے منتخب کرلیا گیا۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شعبہ کیمسٹری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد اسماعیل پہلے گلگت بلتستان کے سائنسدان ہیں جنہیں اس گرانٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ اس سال دنیا بھر سے منتخب صرف 6 سائنسدانوں کو یہ گرانٹ دی جارہی ہے ۔جو یونیسکو کی جانب سے غیرمعمولی صلاحیت دکھانے والے نوجوان ماہر کو عطا کی جاتی ہے۔جب کہ ڈاکٹر اسماعیل کو کیڑے مار زرعی ادویہ پر قابلِ قدر تحقیق پر یہ گرانٹ دی جارہی ہے۔
ڈاکٹر اسماعیل اس سال کے لیے ان 6 ماہرین میں سے ایک ہیں جو گرین کیمسٹری گرانٹ کے لیے منتخب ہوئے ہیں ۔جس میں کیمیا کی بین الاقوامی تنظیم ( آئی یو پی اے سی) اور روسی کمپنی فاس ایگرو کا تعاون بھی حاصل ہے۔ اس کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی ایک جیوری نے ان کے تحقیقی منصوبے کا غور سے جائزہ لیا اور انہیں گرانٹ کے لیے منتخب کیا ہے۔ ڈاکٹر اسماعیل نے 2010 میں اپنا پی ایچ ڈی مکمل کیا تھا۔
ڈاکٹر اسماعیل کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے۔ انہوں نے فصلوں کے لیے انتہائی نقصان دہ کیڑے مار دواؤں اور کیمیکل کے متبادل طریقوں پر اہم کام کیا۔ ان کے طریقے سے ایک طرف زراعت محفوظ رہتی ہے تو دوسری جانب ماحول میں مضر کیمیکل شامل نہیں ہوتے اور اس کے انسانی زندگی پر بھی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

یاد رہیں پاکستان کے تمام بڑے تعلیم اداروں میں گلگت بلتستان کے طلبہ کو کوٹے کے نام پر داخلے پر پابندی عائد ہیں اور جنرل پرویز مشرف کے دور تک پاکستان نے اپنے زیر کنٹرول خطہ گلگت بلتستان میں کوئی تعلیمی ادارہ قائم نہیں کیا ۔اس کی بنیادی وجہ اس خطے کے نوجوانوں کو علم سے دور رکھنا ہے تاکہ آئینی حقوق کی بات نہ کر سکیں تاہم جنرل مشرف گلگت بلتستان کے آرمی رجمنٹ این ایل آئی (NLI ) کے نوجوانوں کی صلاحیت اور بہادری سے متاثر ہوکر قراقرم یونیورسٹی کی بنیاد رکھی اور یہ یونیورسٹی کم وسائل کے باوجود ایک سائنسدان پیدا کرنے میں کامیاب ہوئی اوریہ اعزار اب تک کسی پاکستانی یونیورسٹی کو حاصل نہیں

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful