شام، مشرقی غوطہ کا 40 فیصد علاقہ آزاد، دہشتگردوں کیلئے دردناک دھچکا، انکی صفیں درہم برہم

اسلام ٹائمز۔ شامی ذرائع کے مطابق مشرقی غوطہ کے اندر تک شام کی فوج کی پیشقدمی جاری ہے، دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے اور شامی فورسز نے کئی اسٹرٹیجک کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چند مزید قصبوں اور کالونیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے، جس سے دہشت گردوں کو شدید دھچکا لگا ہے، ان کے درمیان مایوسی پھیل چکی اور ان کی صفوں میں ٹوٹ پھوٹ جاری ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے قصبہ “حوش الصالحیه” کے مغرب اور مشرقی غوطہ میں واقع اہم قصبہ “بیت‌نایم” کو دہشت گردوں سے شدید لڑائی کے بعد آزاد کرا لیا اور باقی بچ جانے والے دہشت گرد قصبہ “المحمدیه” کی طرف فرار کر گئے۔ شام کی فوج نے اسی طرح قصبہ “الشیفونیه” جو دہشت گردوں کا سب سے مضبوط قلعہ تھا، اسے بھی آزاد کرا لیا ہے اور شہر “دوما” کی گذرگاہ پر اپنا تسلط قائم کرکے انتہائی اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب شام کی فوج نے 30 عام شہریوں کو بھی آزاد کرایا کہ جنھیں النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے “بیت نایم” کے علاقے میں یرغمال بنایا ہوا تھا۔ شام کی فوج نے “العب” کے کھیتوں پر تسلط حاصل کر لیا ہے کہ جو “الشیفونیه” کے جنوب سے قصبہ “حوش الاشعری” تک پھیلے ہوئے ہیں، تاکہ قصبہ “مسرابا” اور قصبہ “بیت سوا” تک رسائی حاصل کر سکیں، یہ علاقہ “حرستا” شہر کی سبزی منڈی سے تقریبا 4 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ان علاقوں کی آزادی سے دہشت گرد گروہوں کو شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ یہ علاقہ دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کا سب سے اہم ہیڈ کوارٹر تھا، جہاں انہوں نے سب سے بڑی جیل بنائی ہوئی تھی اور گولہ بارود کا گودام یہاں پر تھا۔

اسی اثناء میں شام کی فوج نے “الریحان” محاذ پر بھی پیشقدمی کی ہے اور “الریحان” کے جنوب مغرب میں واقع کھیتوں کو بھی آزاد کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور دہشت گردوں کی قصبہ “ریحان” سے دوما شہر کی طرف آمد و رفت کی اہم گذرگاہ کو بھی بند کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس وقت شام کی فوج اس قصبے کو مکمل آزاد کرانے کے لئے اپنے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ مواصلاتی آلات سے دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہونے والی ریکارڈ شدہ گفتگو سے یہ معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے سرغنہ اپنے کارکنوں کو یہ حکم دے رہے ہیں کہ اپنے زخمیوں کو میدان جنگ میں چھوڑ دیں، کیونکہ ان کو ہسپتالوں میں لے کر جانے کا کوئی زمینی راستہ نہیں ہے۔ میدان جنگ سے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ شام کی فوج نے مشرقی غوطہ کے 40 فیصد علاقے کو آزاد کروا لیا ہے، جس پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا ہوا تھا۔ شامی فوج اب بھی اپنی پیشقدمی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful