شام: باغیوں کے راکٹ حملے میں 29 افراد ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں مارکیٹ میں باغیوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق شام کے سرکاری ٹی وی نے پولیس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مشرقی دمشق کے علاقے جَرامانا میں ’دہشت گرد گروپوں‘ کے راکٹ حملے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ 18 فروری سے شام کی حکومتی فورسز دمشق کے باہر مشرقی غوطہ میں زمینی و فضائی حملوں کے ذریعے باغیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انسانی حقوق کے شامی مبصر گروپ کے مطابق زمینی و فضائی حملوں کے نتیجے میں مشرقی غوطہ کو 80 فیصد باغیوں سے خالی کرا لیا گیا ہے

برطانیہ کے مانیٹر گروپ کا کہنا تھا کہ دمشق پر بھی باغیوں کی شیلنگ کے نتیجے میں تقریباً 50 شہری ہلاک ہوئے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.