شام: رقہ پر امریکی حملے میں عام شہریوں کا جانی نقصان

رقہ ( ویب ڈیسک ) شام کے شمالی شہر رقہ پر امریکہ کی سرکردگی میں ہونے والے حملے میں کم از کم چھے عام شہری جاں بحق ہو گئے جن میں چار عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے رقہ میں شامی شہریوں کی حامل ایک کشتی کو اس وقت اپنے حملے کا نشانہ بنایا جب یہ عام شہری داعش دہشت گرد گروہ کی جارحیت سے بچ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس حملے میں کم از کم دو عام شہری جاں بحق ہوئے۔

اس سے قبل شہر رقہ پر امریکی اتحاد کے حملوں میں دسیوں عام شہری مارے گئے تھے۔شہر رقہ میں سیف الدولہ علاقے پر امریکی اتحاد کے فوجیوں کی گولہ باری میں چار عام شہری جاں بحق ہوئے جن میں تین بچے شامل ہیں۔ اس سے قبل امریکی جنگی طیاروں نے البارود اور دبسی عفنان پر حملہ کیا تھا جس میں اٹھارہ عام شہری مارے گئے تھے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.