شام پر حملہ، آئی ایس او کراچی کا احتجاج

 امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر ناجائز اور غیر قانونی و غیر انسانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان حملوں کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ تمام مسلم ممالک کو جارح ممالک سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے تعلقات منقطع کردینا چاہیئے، شام پر حملہ کے بعد 39 ملکی مسلم فوجی اتحاد پر فرض بنتا ہے کہ ان ممالک کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، شام پر حملہ خطے میں نئی جنگ کا سبب بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے آئی ایس او کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن، مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا رضی حیدر زیدی شامل تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عراق، افغانستان اور دیگر ممالک میں اپنے ناپاک عزائم کو حاصل کرنے میں ناکامی و شکست کے بعد امریکہ اب شام میں دوبارہ تاریخ دہرانا چاہتا ہے لیکن بدقسمتی سے اسے وہاں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ صرف اسرائیل کو بچانے کی خاطر اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے معصوم انسانوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں، لیکن وہ دن دور نہیں کہ جب یہی خون امریکہ اور اس کے ساتھیوں کو لے ڈوبے گا۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful