شام کی طرف سے اسرائیل کی جانب 68 میزائل فائر

۔ اخباری ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے شامی سرحدی علاقوں پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ یہ حملے شام کے صوبہ قنیطرہ میں واقع البعث نامی علاقے پر کئے گئے ہیں۔ راکٹ حملے مقبوضہ فلسطین کے داخلی علاقوں سے شام کے صوبہ القنیطرہ کے شمال کی جانب کئے گئے ہیں۔ شام کے ذرائع نے المیادین نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں میں کوئی جانی و مالی نقصان  نہیں ہوا۔

صیہونی حکومت کے شام پر راکٹ حملے کے فوری بعد اسرائیل کے زیرکنٹرول سرحدی علاقے جولان میں ایمرجنسی سائرن بج اٹھے۔ صیہونی ذرائع اخبار بشمول ھآرتص کے مطابق اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے شام کی جانب سے فائر کئے جانے والے متعدد VH راکٹ میزائلوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جولان علاقے کی میونسپل کمیٹی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو خالی کر کے محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔ صیہونی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے بیس سے زائد راکٹ میزائل فائر کئے ہیں جن میں سے بعض کو ہوا میں منہدم کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ھآرتص کے عسکری تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے فائر کئے گئے بعض راکٹ فضائی دفاعی نظام کو عبور کر کے متعدد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لبنان اور دیگر علاقوں سے شام کی جانب سے پھینکے گئے میزائلوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ان میں سے بعض تصاویر جو اسرائیل کے زیر کنٹرول جولان کے علاقے میں کھینچی گئی ہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ شام کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے میں وسیع پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے۔ المیادین نیوز چینل نے شام کی جانب سے ہدف قرار دیئے گئے دس اسرائیل اہم فوجی مراکز کی لسٹ بھی جاری کی ہے۔ اس لسٹ میں دسویں نمبر پر شامل اسرائیل کا ایک ایسا فوجی مرکز ہے جو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful