شاندار خبر : کپتان سرفراز احمد نے ایسی سعادت حاصل کر لی جسکے لیے ہر مومن ترستا ہے

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے واپس آنے کے بعد سرفراز احمد مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، ان کی اہلیہ خوش بخت اور ننھے صاحبزادے عبداللہ بھی ہمراہ ہیں۔

وہ عمرہ سے واپسی کے بعد 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔واضح رہے کہ سرفراز احمد ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، وہ حافظ قرآن ہیں اور خوش الحانی سے تلاوت کے ساتھ نعت شریف بھی پڑھتے ہیں، سادگی سے زندگی بسر کرنے والے سرفراز احمد چھٹیوں کے دوران زیادہ تر وقت گھر والوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔واضح رہے کہ سرفرازاحمد کی صلاحیتوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے،مگر نیوزی لینڈسے ون ڈے سیریزمیں شکست پربعض عناصر نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت ان کیخلاف محاذ کھڑا کر دیا، ایسے لوگوں کو میزبان ٹیم کیخلاف ٹی ٹو ئنٹی سیریز میں پاکستان کا کم بیک نظرنہیں آرہا۔معین خان نے کہا کہ شکست کے بعد بکھری ٹیم کو قدموں پر کھڑا کر کے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کا کریڈٹ سرفراز احمد کی مدبرانہ قیادت کوجاتا ہے، پاکستانی ٹیم ہم آہنگ ہوکرکھیلی اورکامیابی کوگلے لگایا، آج سرفراز احمد ہی کی قیادت میں پاکستان دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر ہے۔سابق کوچ نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پی سی بی حالات کی نزاکت کا اندازہ لگاتے ہوئے سرفرازاحمد کو اگلے برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرے، اس طرح مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ چند افراد ایک سیریزکی ناکامی کواپنے مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ سرفراز احمدکوبھرپوراعتماد دیا جائے، کپتان روز نہیں بنا کرتے، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو چاہیے کہ وہ سرفرازاحمد کومکمل طور پرسپورٹ کریں اورحوصلہ افزائی کرکے اعتماد کوتقویت دیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی سیریز میں قومی کھلاڑیوں کو کافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful