شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر بم دھماکہ

شمالی وزیرستان کے علاقہ نورک میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق غیر سرکاری ادارے ایس آر ایس پی کی ویگو گاڑی نورک میں واقع نادرا کے دفتر میں کھڑی تھی کہ اس دوران گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.