شمالی وزیر ستان میں شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی گلگت میں نماز جنازہ ادا

وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن و دیگر عسکری و سول آفسران لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شہید کی نماز جنازہ میں شریک

گلگت : شمالی وزیر ستان میں شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی گلگت  میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، دیگر شہدا کی بھی آبائی علاقوں میں تدفین کی تیاریاں جاری ہیں۔ نماز جنازے کے بعد لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شہید کی جسدخاکی کو تدفین کے لئے آبائی گاؤں حیدر آباد ہنزہ روانہ کر دیا نماز جنازےمیں وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن  سمیت اعلی فوجی و سول افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہید کیپٹن عارف اللہ کی لکی مروت میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، پاک فوج کے سپاہی محسن علی کی نماز جنازہ

جڑانوالا کے آبائی گاؤں پٹھان والا میں ادا کی گئی، شہید کو پاک فوج کے چاقو چوبند دستے نے سلامی دی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نواب شیر وسیر سمیت سیاسی، سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعرے فضا میں بلند کئے۔ایف سی اہلکار محسن علی پاک افغان سرحد کے علاقے غلام علی میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہوئے تھے، شہید کے والد منظور احمد کا کہنا ہے مجھے اپنے بیٹے کی وطن کے لئے دی گئی قربانی پر فخر ہے، وطن کی حرمت و بقا کے لئے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔ادھر شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے نائب حوالدار ظہیر احمد کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں پیپلی پہنچا دیا گیا، شہید کا تعلق چکوال کے نواحی گاؤں پیپلی سے تھا، شہید نائب حوالدار ظہیر احمد کی نمازِ جنازہ آج چار بجے ادا کی جائے گی۔

About VOM

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔