تازہ ترین

شمالی وزیر ستان کے تاجروں کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

وائس آف مسلم ۔شمالی وزیرستان کے تاجروں نے علاقے میں آپریشن کے دوران ہونے والے نقصان کا ازالہ نہ کرنے پر 17 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا اور بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انجمن تاجران حقیقی کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبدلروف قریشی، مرکزی تنظیم تاجران رابطہ کمیٹی کے صدر مجیب الرحمن، نورافضل، محمد شفیق اور دیگر تاجران نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کا پورا علاقہ بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے لوگ بے گھر ہوئے اور لاکھوں کی تعداد میں تاجروں کا کاروبار بھی ختم ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مقامی لوگوں اور کاروباری طبقے نے حکومت کے کہنے پر امن کی خاطر 2 دن میں اپنا گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر ملک کے مختلف علاقوں میں آئی ڈی پیز بن گئے۔ اب جبکہ امن قائم ہوچکا ہے اور متاثرین بھی اپنے علاقوں کو واپس جاچکے ہیں لیکن 22 ہزار کاروباری افراد کی دکانوں اور گوداموں سے 80 فیصد اشیاء غائب ہیں اور ان لوگوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان سے رابطے کئے لیکن جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں ملا، کاروبار ختم ہونے کی وجہ سے ہم پر اندرون اور بیرون ملک اربوں روپے کا قرضہ ہے، جس کی وجہ سے نہ تو کاروبار شروع کرسکتے ہیں اور نہ ہی دکانوں میں بیٹھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت ازالے کی مد میں 4 لاکھ کی بجائے، ہمیں اپنا حق دے، پاکستانی آئین کے مطابق دیگرصوبوں کے عوام اور تاجروں کو ملنے والا معاوضہ ہمارا بھی حق ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف، وزیراعظم پاکستان اور گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیاکہ آپریشن کے نتیجے میں متاثرہ کاروباری افراد کے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے با اختیار کمیٹی بنائی جائے اور نقصانات کا جائزہ لیکر تمام تاجروں کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے، بصورت دیگر 17 اپریل سے اسلام آباد میں بھوک ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جومطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful