شوال میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کاایک تربیتی کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ

میران شاہ: پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کاایک تربیتی کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ کر دیا ہے جبکہ کئی دہشت گردوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شوال میں دہشت گردوں کے اس تربیتی کیمپ اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔

یہ کارروائی وادی شوال کے علاقے گرباز میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں تاہم ان کی تصدیق کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ وادی شوال میں چند روز قبل فوج نے زمینی کارروائی شروع کی ہے جسے آرمی ایوی ایشن کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے اور دو روز قبل خود ایئرچیف نے بھی ایک کارروائی میں اپنے جوانوں کی کمان کی تھی جسے بے حد سراہا جارہا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful