صیہونی فوج نے جنوبی فلسطین میں لوگوں کے مکانات منہدم کر دئے

فلسطین الیوم نیوز سائٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بدھ کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے نقب میں ایک گاؤں العراقیب میں فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بلڈوزروں کے ساتھ اس گاؤں پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے رہائشی مکانات کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کردیا۔قابل ذکر ہے کہ العرقیب کی آبادی سات سو افراد پر مشتمل ہے ۔ صیہونی فوجی اب تک کئی بار اس گآؤں میں فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کرچکے ہیں لیکن ہر بار فلسطینیوں نے دوبارہ اپنے گھر بنالئے اور وہ کسی بھی حال میں اس گاؤں کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پرفائرنگ کردی ۔ یہ مظاہرہ جمہوری محاذ برای آزادی فلسطین کی دعوت پر غرب اردن اور بیت المقدس کے فلسطینیوں کی انتفاضہ قدس کی حمایت میں کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور ایسے اعلانات اٹھارکھے تھے جن پر انتفاضہ قدس کی حمایت میں نعرے درج تھے۔صیہونیوں کی فائرنگ میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے بدھ کو اسی طرح غرب اردن اور بیت المقدس سے کم سے کم چالیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful