ضمنی انتخاب، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی 4،4 نشستیں، دو پر ق لیگ اور ایک پر ایم ایم اے نے میدان مار لیا

لاہور : قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے چار ن لیگ اور چار پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو سیٹوں پر عوام نے ق لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ ایم ایم اے نے دوبارہ اینٹری مارتے ہوئے بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) 6، پی ٹی آئی 5 اور 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف نے 9 میں سے 6 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے 2 اور مسلم لیگ (ن) نے ایک نشست حاصل کی۔سندھ اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والا ضمنی انتخاب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نام رہا اور دونوں نشتوں پر انہیں کامیابی ملی۔بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کو ایک اور آزاد امیدوار کو ایک نشست حاصل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اور صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر خالی ہونے والی 35 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوا جس میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 سیٹیں شامل ہیں ۔جہاں پولنگ صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی ۔

About یاور عباس

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful