طلبہ کے لئے ماحولیاتی آگاہی اور شجرکاری مہم ورکشاپ کا اہتمام

ماحولیاتی تبدیلیاں آج دنیا کے لئے بڑا خطرہ بن رہی ہیں۔ آب و ہوا کی تبدیلیوں کی وجہ سے خشک سالی، قحط اور سیلابوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان سمیت پورا جنوبی ایشا ان موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے، جن کی وجہ سے  سیلاب، جنگلات میں آگ لگنا، غیرمتوقع موسمی حالات کا رونما ہونے جیسی گھمبیر صورتحال سامنے آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے بدھ کو نجی سکول میں منعقدہ ماحولیاتی آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان یوتھ پارلیمنٹ فار واٹر اور گومل دامان ایریا واٹر پارٹرنر شپ کے اشتراک سے پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج اسلام آباد میں شجرکاری مہم اور آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گومل دامان واٹر پارٹنرشپ کے صدر محمد اسلم خان نے شرکائے ورکشاپ کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا واحد حل شجرکاری ہے۔ ورکشاپ میں شریک طلبہ نے بتایا کہ کس طرح شجر کاری کے لئے میڈیا اور معاشرے کو رغبت دلائی جا سکتی ہے۔ شرکائے ورکشاپ نے شجرکاری میں حصہ لیا۔ طلبہ نے اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا اور تجدید عہد کیا کہ وہ شجرکاری کے فروغ کی لئے مہم چلائیں گے۔ وائس پریزیڈنٹ پاک ترک کالج زرفشان عدنان نے اس موقع پر ورکشاپ میں شریک آگاہی مہم کے سفیر بچوں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے تربیت کی۔ ورکشاپ کے آخر میں طلبا میں سرٹیفیکیٹ اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔

 

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful