عاشورہ محرم کے موقع پردہشتگردی کی ممکنہ بڑی کاروائی ناکام’ تین دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان:عاشورہ محرم کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی ممکنہ بڑی کاروائی ناکام’ تحصیل درابن میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین جھڑپ مین تین دہشتگرد ہلاک، خودکش جیکٹ، دستی بم اور کلاشنکوف دیگر اسلحہ سمیت افغان سمیں برآمد، مارے جانیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کلاچی گروپ سے تھا، مارے جانیوالے دہشتگرد اقبال کے سر کی قیمت10لاکھ روپے تھی۔ محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت، مختلف حساس مقامات پرپاک فوج کی چیک پوسٹیں، مورچے قائم، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پاک فوج نے دو مقامات پر بکتر بند گاڑیا بھی کھڑی کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیادوں پر تحصیل درابن میں گزشتہ شب سرچ آپریشن کیا، سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران اچانک ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے فورسز کے سیکورٹی حصارکو توڑ کر نکلنے کی کوشش کی مگر سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی سے انکی کوشش ناکام بنا دی، اس دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، تین دستی بم، تین کلاشکوف اور دیگر اسلحہ کے علاوہ افغان سمیں بھی برآمد ہوئیں، پولیس نے نعشیں وصول کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوںمیں اقبال، مجید اور واحد شامل ہیں انکا تعلق کلاچی اور تحصیل درابن کے سرحدی علاقہ گرہ مدہ سے تھا ، اقبال نامی دہشتگرد کے سر کی قیمت10لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ پولیس و سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث اور دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔مذکورہ کاروائی کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی فورسز نے چیک پوسٹیں اور مورچے قائم کردئیے ہیں جبکہ کئی مقامات پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے بکتر بند بھی کھڑی کردی گئی ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful