عالم اسلام کے دبنگ رہنما ترک صدر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تُرک صدر طیب اردوان نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ تُرک صدر طیب اردوان 24 اکتوبر کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئیں گے۔ اس موقع پر تُرکی کا اہم کاروباری اور تجارتی وفد بھی تُرک صدر کے ہمراہ ہو گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق طیب اردوان کو وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی

اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ہی دورہ پاکستان کی تصدیق بھی کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورہ پاکستان کی تفصیلات آئندہ ہفتے تک طے کر لی جائیں گی، اس حوالے سے پاک ترک دفتر خارجہ نے تفصیلات طے کرنا شروع کر دی ہیں۔ ترک صدر کے دورے کے حوالے سے پلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں طے کر لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد تُرک صدر طیب اردوان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

About VOM

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔