’عدالت نے اجازت دی تو قصور واقعے کے ملزم کو چوک پر لٹکائیں گے‘

قصور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کسی قانون کے تحت اجازت دے تو قصور واقعے میں ملوث شخص کو لاہور یا قصور میں کسی چوک پر سرِ عام پھانسی لگائی جائے گی۔

قصور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریپ کی شکار بچیوں کے والدین سے نظریں نہیں ملاسکتا تھا، ریپ کی شکار بچیوں کے والدین سے معافی بھی مانگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے متاثرہ خاندانوں کو بتایا کہ میں اس واقعے کے بعد کتنی تکلیف میں ہوں، آپ کی بچیوں کو تو واپس نہیں لاسکتا، لیکن انہیں انصاف ملے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین سے گزارش کی کہ جس کسی ذمہ دار نے کو تاہی کی کمیٹی میں جا کر بتائیں کہ کس نے اپنا کام ٹھیک کیا اور کس نے اس میں کوتاہی برتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات میں غفلت سے کام لیا تو اس کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے بھر پور کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قصور میں بچوں سے ریپ کا ملزم گرفت میں آچکا ہے اور اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی تاکہ دنیا اس کا انجام دیکھ سکے۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ قصور میں درندگی کا شکار ہونے والی بچیوں کے نام پر اسکولوں کے نام رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب فارنسک لیب جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور یہ دنیا کے بہترین لیبس میں سے ایک ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں اس جیسی کوئی دوسری لیب نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسکالینڈ یارڈ نے بھی اپنے کیسز کو حل کرنے کے لیے انہیں پنجاب فارنسک لیب بھجوایا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful