عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے، شہباز شریف

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ‎اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہم پر کرم فرمایا، عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب الزام تراشیوں اور سیاسی انتقام کے بادل چھٹ جائیں گے۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ایک مرتبہ پھر ہر الزام سے سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ، بڑے بھائی نواز شریف،خاندان،عوام اورمسلم لیگ ن کے ہرکارکن کاشکرگزارہوں۔ انہوں نے اپنی دعاؤں اور محبتوں میں یاد رکھا اور ہمت بندھاتے رہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے وکلاء کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نےمحنت اور جذبے سےکیس تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم اس دن کے منتظر ہیں جب نواز شریف ایک مرتبہ پھر ان میں ہوں گے۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.