تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

عدلیہ کے فیصلے نواز شریف کیلئے مکافات عمل ہیں، ثروت اعجاز قادری

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون میں ہرزہ سرائی کرنے کی کوشش کرنیوالوں کا ذلت و رسوائی مقدر بن چکی ہے، اغیار کے اشاروں پر ناموس رسالت کے قانون میں بار بار تبدیلی کی سازش کرنیوالوں اب پتہ چل گیا کہ آئین کیا ہوتا ہے، اپنی ذات کے تحفظ کیلئے نااہل کو پارٹی قیادت کیلئے اہل بنانے کا بل پاس کیا گیا، خدا کا قانون دیکھو، اسی بل کو عدلیہ نے ان کے منہ پر مار دیا ہے، عدلیہ کے فیصلے نواز شریف کیلئے مکافات عمل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ملک میں سیاسی صورتحال کی تبدیلی کے پیش نظر سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ایسی ترقی کس کام کی کہ عوام فاقے میں مر رہی ہو اور ملک میں سڑکوں اور پلوں کا جال بچھانے اور ترقی کے دعوئے کئے جا رہے ہیں، عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھ کر ترقی کی منازل طے نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، کراچی سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں نظام مصطفیٰ چاہتے ہیں، جھوٹوں، مکاروں اور عوام سے دھوکہ دہی کرنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا، عوام ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف لیجانا چاہتی ہے، اب عوام اپنے ووٹ کا استعمال کسی کے جھوٹے دعوے یا سہانے خواب پر نہیں، بلکہ اپنی سوچ و منشاء اور شعور کے استعمال سے کرینگے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful