عراقی وزیر اعظم کا موصل میں داعش کے خلاف فتح کا باضابطہ اعلان

بغداد ( صباح نیوز ) عراقی وزیر اعظم حید العبادی نے موصل میں داعش کے خلاف فتح کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ شہر میں جشن کا سماں رہا، وزیر اعظم بھی موصل پہنچ گئے۔عراقی فوج نے آٹھ ماہ کی خونریز ہ جنگ کے بعد موصل سے داعش کا صفایا کر دیا۔ عراقی وزیر اعظم حید العبادی نے باضابطہ طور پر فتح کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے ساتھ ہی شہر میں گلی گلی جشن کا آغاز ہو گیا ۔ قوم کے نام پیغام میں عراقی وزیر اعظم نے فوج اور عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر فوجی اہلکاروں نے رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ داعش نے 2014 میں موصل پر قبضہ کر کے ابو بکر البغدادی کی خلافت کا اعلان کیا تھا، جبکہ داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں میں ہوا تھا۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful